ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں جے ڈی یو کے ساتھ ہم آہنگی متاثر نہیں ہوگی: بی جے پی

بہار میں جے ڈی یو کے ساتھ ہم آہنگی متاثر نہیں ہوگی: بی جے پی

Mon, 28 Dec 2020 11:49:04    S.O. News Service

پٹنہ28؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے اس بات پر زور دیاہے کہ پارٹی نے اروناچل پردیش میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی والی جے ڈی یوکے ممبران نہیں بنائے۔ نیز یہ بھی کہاہے کہ غیرمطمئن ایم ایل اے نے اپنی خواہش سے اپنا رخ بدل لیاہے۔

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اوربی جے پی کی سابق قومی نائب صدر رینو دیوی نے نتیش کمار کوحکمراں اتحادکاسرپرست قرار دیتے ہوئے اعتمادکااظہار کیاہے کہ شمال مشرقی ریاست میں ہونے والی پیشرفت کا بہار میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں ، رینو دیوی نے کہا ہے کہ ہم نے اروناچل پردیش میں جے ڈی یو ایم ایل اے کونہیں توڑا۔ اگر کچھ ایم ایل اے نے خود ہی ہم میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تو ، ہماری پارٹی کیاکر سکتی ہے؟


Share: